منگل 13 جنوری 2026 - 21:12
ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف: دہشت گردوں کے لئے خالی میدان نہیں چھوڑیں گے

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل موسوی نے کہا ہے کہ دشمن جان لے کہ سیکیورٹی اہلکار داعشی دہشت گردوں اور استکباری ٹولوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت مخالف عظیم الشان ریلیوں پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 12 روزہ جنگ میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کے لئے داعشی دہشت گردوں کو ایرانی عوام کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ دہشت گردوں نے وحشی جانوروں کی طرح سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا اور انتہائی بے دردی سے ان کو شہید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پُرامن مظاہرین کے درمیان داخل ہوکر ہنگامہ آرائی کی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے نہتے عوام کی جان بچانے کے لیے فائرنگ سے گریز کیا اور اپنی جانیں قربان کردیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ داعشی دہشت گرد موساد اور سی آئی اے کے کنٹرول میں تھے؛ جنہوں نے انسانیت سوز جرائم کیے اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے نہتے عوام اور سیکیورٹی فورسز کو شہید کردیا۔

جنرل عبد الرحیم موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دین، علم و دانش، تمدّن، ناموس اور غیرت کا گھر ہے اور ہم ایرانی سپاہی اس گھر کی اپنی جانوں سے دفاع کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha